کراچی، سپر ہائی وے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، 3جوان شہید، 3شدید زکمی

  کراچی، سپر ہائی وے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، 3جوان شہید، 3شدید زکمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں انسپکٹر، حوالدار اور سپاہی شہید جب کہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ کراچی گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار حوالدار سہیل اکرم موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ انسپکٹرعبدالرزاق، لانس نائیک گل خان، سپاہی حمزہ، سپاہی مرتضٰی اور ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انسپکٹر اور سپاہی بھی دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر نعمت بھٹی نے بتایا کہ دوران علاج دم توڑنے والوں میں انسپکٹر عبدالرزاق اور سپاہی حمزہ شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے بقیہ تینوں اہلکاروں کی بھی حالت تشویش ناک ہے۔گڈاپ سٹی پولیس کے مطابق جس رینجرز کی موبائل کو حادثہ پیش آیا وہ رینجرز کے 35 ونگ کی تھی جو ٹائر پھٹنے کے باعث الٹی۔

حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -