سعودی عرب نے حج درخواستوں کی سکرونٹی مکمل کر لی، 70فیصد عازمین ملک میں مقیم غیر ملکیوں سے لئے جائینگے

  سعودی عرب نے حج درخواستوں کی سکرونٹی مکمل کر لی، 70فیصد عازمین ملک میں مقیم ...

  

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی اسکروٹنی مکمل کرلی، رواں برس 70 فیصد حاجی سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں سے لیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال آن لائن حج درخواستوں کی اسکر و ٹنی مکمل کرلی، مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں نے درخواستیں دی ہیں۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دی گئی درخواستوں میں سے منتخب غیر ملکیوں ہی کو حج پر بھیجا جائیگا، سعودی وزارت حج و عمرہ ان غیر ملکیوں کے ناموں کی فہرست جاری کرے گی جو اس سال حج کی سعاد ت حاصل کریں گے۔اس سال 70 فیصد حاجی سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں سے لیے جائیں گے۔

حج درخواستیں

مزید :

صفحہ آخر -