کشمیریوں میں آزادی کا عزم اور بہادری آج بھی زندہ ہے: علی امین گنڈا پور

کشمیریوں میں آزادی کا عزم اور بہادری آج بھی زندہ ہے: علی امین گنڈا پور

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے یوم شہدائے کشمیر پر کشمیری شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ1931میں ڈوگرا راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں شہدا نے اسلام کی سربلندی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا،تاریخ میں ہمت و عزم اور بہادی کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں، علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں میں آزادی کا یہ عزم اور بہادری آج بھی اسی جوش و جزبے سے زندہ ہے،برہان وانی جیسے نوجوان حق خوداردیت کیلئے روزانہ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں،بھارت حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے، وزیر اعظم عمران خان وکیل اور سفیر کے طور پر پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ آخر -