ورلڈ ٹو رازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے: زلفی بخاری

ورلڈ ٹو رازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے: زلفی بخاری

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں 3روز کانفرنس کیلئے اور2 روز سیاحت کیلئے ہوں گے، اگلے2 سال میں پاکستان میں 32 نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈٹورازم فورم کی اگلے سال میزبانی کریگا، زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے آپریشنز بند کردیئے تھے، پی ٹی ڈی سی کی جگہیں اچھی مگر حالت بہت خراب تھی اور اس کا پرائیوٹ مارکیٹ کیساتھ مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کیلئے جگہ کو لیز،خریدنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کریں گے۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ3 سے 4 ہفتے پہلے ایس اوپیز اور گائیڈ لائنز کی بک لیٹ بنا ئے ہیں۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -