بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل نظر آرہی اور لاگت بڑھتی جا رہی ہے: مرین اور نگزیب

  بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل نظر آرہی اور لاگت بڑھتی جا رہی ہے: مرین اور نگزیب

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو اسلام آباد میں تین بڑے منصوبے دینے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے کسی منصوبے سے پیسے کیسے کمانے ہیں، یہ کوئی عمران صاحب سے سیکھے جس کمپنی پر پرچہ درج کرانا اور بلیک لسٹ کرنا چاہیئے تھا، اسے اربوں کے مزید ٹھیکے دے دئیے ہیں چونکہ پیسے کھارہے ہیں، اس لئے منصوبہ مکمل ہو نہ ہو، ٹھیکہ اسی کمپنی کو ملے گابی آرٹی کے 126 ارب کے کھڈے بنانے والی کمپنی کو 2.248 ارب کے منصوبہ جات مفادات کے سنگین ترین ٹکراو کی کھلی مثال ہے، بی آر ٹی کا منصوبہ زندہ مثال ہے جس کی تکمیل کی تاریخ نظر نہیں آرہی اور لاگت بڑھتی ہی جارہی ہے یہ کمپنی پہلے بھی اسلام آباد میں منصوبے کی تاخیر کیلئے مشہور ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -