وفاق کا کوروناکم ہوجانے کا تاثر باعث تشویش،نفیسہ شاہ

  وفاق کا کوروناکم ہوجانے کا تاثر باعث تشویش،نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کم ہوجانے کا تاثر دینا باعث تشویش ہے، فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو بھی خطرناک حالات کا سامنا ہے اور کئے ڈاکٹرز اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ٹیسٹنگ کا عمل ختم کرنے کو کورونا وائرس کا ختم ہوجانا نہ سمجھا جائے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پاکستان سے کورونا کم نہیں ہوا بلکہ ٹیسٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے، ملک میں مریض ریکور ضرور ہو رہے ہیں لیکن بڑی تعداد میں نئے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو بھی خطرناک حالات کا سامنا ہے اور کئے ڈاکٹرز اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، وفاق ٹیسٹنگ کا عمل تیز کر کے، عوام اور فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کے تحفظ کیلئے موثر پالیسی دے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -