پیپلزپارٹی پہلے دن سے کورونا وباء پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے،شہبازگل

پیپلزپارٹی پہلے دن سے کورونا وباء پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے،شہبازگل

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے کورونا وباء پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی تھی جو آج تک جاری ہے۔ شہباز گل نے نفیسہ شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے لئے ہے تو مشکل مگر پھر بھی آپ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کیسسز تو الحمداللہ سندھ میں کم ہو گئے ہیں۔ کیا مراد علی شاہ غلط بیانی نہیں کر رہے۔ سندھ میں ٹیسٹنگ کا عمل کیوں روک دیا گیا ہے وہاں تو سائیں سرکار کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کو شروع سے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ جب سے کورونا وباء آئی ہے پیپلزپارٹی پوائنٹ سکورنگ پر مصروف ہے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -