کوروناسے بچاؤ کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی، ترجمان سندھ حکومت

کوروناسے بچاؤ کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی، ترجمان سندھ حکومت

  

کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔کورونا وائرس کی صورتحال پراپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وائرس سے بچاؤ کے لیے پوری تندہی سے کام کررہے ہیں، سندھ حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے بہت زیادہ ہے۔دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے۔ سندھ میں فی 10 لاکھ شہریوں میں سے اوسطاً12 ہزار 4 ٹیسٹ کیے گئے جو سب سے بڑی تعداد ہے جب کہ پنجاب میں فی 10 لاکھ آبادی میں 5427، خیبرپختونخوا میں 4952 اور بلوچستان میں 4348 ٹیسٹ ہوئے۔کورونا وائرس کی وبا عالمی سطح پر مہیب صورت اختیار چکی ہے۔

مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -