شرجیل میمن کرپشن کیس، نیب کے گواہ کا بیان قلمبند

شرجیل میمن کرپشن کیس، نیب کے گواہ کا بیان قلمبند

  

کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگر کیخلاف پونے6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرلیا۔پیرکواحتساب عدالت کراچی میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے6 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے گواہ سہیل احمد نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح ہوگی جس کے بعد عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں۔

شرجیل میمن کیس

مزید :

صفحہ آخر -