عزیر بلوچ سے ملنا ہوتا تو اکیلے میں مل لیتے، سعیدغنی

عزیر بلوچ سے ملنا ہوتا تو اکیلے میں مل لیتے، سعیدغنی

  

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ سے ملنا ہوتا تو اکیلے میں مل لیتے۔ پی ٹی آئی اس لیے یہ باتیں لے کر آئی ہے تاکہ لوگوں کی توجہ کور ونا سمیت معاشی بحران، چینی بحران اور حکومت کی دیگر کوتاہیوں سے ہٹ جائے۔کسی ویڈیو کو بنیاد بنا کر سزا نہیں دے سکتے،سب لوگوں کو سامنے لاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے چہروں سے پردے اٹھاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا کو پشت پناہی پر ڈال دیا ہے، کورونا کے کیسز ہورہے ہیں لیکن مناسب ٹیسٹنگ نہیں ہورہی،علی زیدی نے جان بوجھ کر مردہ گڑھے سے نکالا ہے، تمام کیسز عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں،آج جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے سوچا ہے کہ ٹیسٹ کرنا کم کردیں تو کیسز سامنے نہیں آئیں گے۔ مختلف ادارے کورونا کیسز پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے کہ ٹیسٹ کم کردیئے جائیں۔ سندھ میں بھی کورونا وائرس کی ٹیسٹ مزید ہونے چاہئیں۔۔

سعیدغنی

مزید :

صفحہ آخر -