تحفظ ماحول، پاکستان نے اقوام متحدہ کا ہدف ڈیڈ لائن سے 10سال قبل حاصل کر لیا: امین اسلم

تحفظ ماحول، پاکستان نے اقوام متحدہ کا ہدف ڈیڈ لائن سے 10سال قبل حاصل کر لیا: ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف کلائمٹ ایکشن کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، پاکستان نے یہ ہدف ڈیڈ لائن سے 10سال قبل حاصل کر لیا۔ اقوام متحدہ نیپائیدار ترقی 2020کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق ماحولیات سے متعلق اقدامات کا ہدف پاکستان نے ڈیڈ لائن سے دس سال قبل حاصل کر لیا۔مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ اہم کامیابی سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا، وزیر اعظم نے ماحولیاتی چیلنج کا ٹارگٹ بروقت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کلائمٹ ایکشن

مزید :

صفحہ آخر -