اسلام آباد سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی چوری
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی چوری کرلی گئی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی سیکٹر ای الیون میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اوردیگر ذرائع کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق صدر زرعی ترقیاتی بینک کی گاڑی چوری ہوئی ہے اور گاڑی چھینے جانے کی ان کے ڈرائیور کی بات درست نہیں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک