وفاق نے تعلیمی اداروں کو 15جولائی سے دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی

  وفاق نے تعلیمی اداروں کو 15جولائی سے دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی

  

اسلام آباد (آئی ا ین پی)وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کو 15جولائی سے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کو ریسرچ ورک کی بھی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریوں میں تیزی آگئی، وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کو 15جولائی سے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کو ریسرچ ورک کی بھی اجازت مل گئی جبکہ ہوسٹلز کھولنے کا فیصلہ عید الاضحی کے بعد صورتحال کا جائزہ لیکرہوگا، ہوسٹلز میں رہنے والوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور سخت ایس او پیز کے تحت امتحانات اور داخلہ ٹیسٹ کی اجازت ہو گی۔

وفاق

مزید :

صفحہ آخر -