سٹاک مارکیٹ میں تیزی تیسرے ہفتے میں داخل،انڈیکس 428.16پوائنٹس بڑھ گیا، سونا 350روپے ڈالر 25پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی تیسرے ہفتے میں داخل،انڈیکس 428.16پوائنٹس بڑھ گیا، سونا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیااور پیر کوکے ایس ای 100 انڈیکس 36600 کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 428.16 پوائنٹس کے اضافے سے36618.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 65 ارب 46 کروڑ 91 لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 60.19فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی برقرار رہی جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36724پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 36700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس428.16پوائنٹس کے اضافے سے36618.57پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس207.34پوائنٹس کے اضافے سے 15901.05پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 247.29پوائنٹس کے اضافے سے 26089.11پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز403کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ151میں کمی اور16میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب41ارب65کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر68کھرب41کروڑ65کروڑ 87لاکھ روپے ہو گیا۔پیر کو46کروڑ89لاکھ6ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کے مقابلے میں 17 کروڑ61لاکھ 97ہزارشیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 345روپے کے اضافے سے7470روپے اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمت52.76روپے کے اضافے سے1191.14روپے ہو گئی جبکہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص107.97روپے کی کے کمی سے 1331.69روپے اورپریمیئر شوگر کے حصص 45.77روپے کی کمی سے 564.56روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید350 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9250روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالرکے اضافے سے 1809ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا350 روپے مہنگاہو کر 1لاکھ 9ہزار250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 93ہزار664روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 25پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے166.25روپے سے بڑھ کر 166.60روپے اور قیمت فروخت166.55روپے سے بڑھ کر 166.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185.50روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر 188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید207روپے سے بڑھ کر 208روپے اور قیمت فروخت 209روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید43.60روپے سے بڑھ کر 43.80روپے اور قیمت فروخت44.10روپے سے بڑھ کر 44.30روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید44.70روپے سے بڑھ کر 44.90روپے اور قیمت فروخت45.20روپے سے بڑھ کر 45.40روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -