کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں 206 افسران کے تقررو تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری

    کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں 206 افسران کے تقررو تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے کسٹمز ڈیپار ٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تقررو تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ریونیو ڈویژن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر د یا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں مجموعی طور پر 206افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے افسران جو اس سے قبل الاؤنسز وصول کر رہے ہیں وہ نئی تقرریوں پر الاؤنس لینے کا عمل جاری رکھیں گے۔فہرست میں شامل افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ایف بی آر کی جانب سے فراہم کردہ آن لائن ایچ آر اے ایس سہولت یا اپنے آئی جے پی لاگنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چارج سنبھالیں۔

تقررو تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -