فیصل آباد،پولیس مقابلے میں 2مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد،پولیس مقابلے میں 2مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ غلام محمد آبادکے علاقہ قائم سائیں قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے بعد مبینہ دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیااوردو ساتھی فرارہوگئے۔زخمی ڈاکوؤں کے لواحقین نے ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کیلئے بلاک کرتے ہوئے احتجاج کے دوران مطالبہ کیاکہ دونوں افراد بے قصور ہیں، پولیس نے انکو زخمی کرکے ڈاکوظاہر کردیاہے، دونوں کو رہاکیاجائے۔ بتایاگیاہے کہ تھانہ غلام آبادکے علاقہ مبینہ چارڈاکوؤں نے خرم علی سے ایک لاکھ 85ہزارروپے نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تو قائم سائیں قبرستان کے قریب پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکوزخمی ہوگئے اور 2فرارہوگئے۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کی شناخت محمود عرف سواد اور علی عدنان کے نام سے ظاہرکی ہے جن کے خلاف مختلف تھانوں میں نصف درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ محمود اور علی عدنان کے لواحقین نے گزشتہ روز دوپہر کے وقت ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کے لئے بلاک کرتے ہوئے احتجاج کیااورپولیس پر الزام عائد کیاکہ محمود اور علی عدنان بے قصور ہیں دونوں کو پولس نے ٹانگوں میں فائرمار کرزخمی کرکے ڈاکوظاہرکردیاہے۔ مظاہرین نے کہاکہ ان کو ڈر ہے کہ دونوں کو پولیس نے قتل کردیناہے انکو فوری رہاکیاجائے، بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشرہوگئے۔
ڈاکو گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -