سندھ پولیس کے مزید 114اہلکار کورونا کاشکار، تعداد2210ہو گئی

  سندھ پولیس کے مزید 114اہلکار کورونا کاشکار، تعداد2210ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ پولیس میں کورونا کے 114نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کورونا کا شکار پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 2210 ہوگئی ہے، اس وائرس سے سندھ پولیس کے 16 افسر و جوان شہید ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا کے 114 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا میں مبتلا افسران و جوانوں کی تعداد 2210 ہو گئی ہے، کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے، جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔ترجمان سندھ پولیس نے بتایاکہ زیرعلاج پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد1608 ہے، 586 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھرجاچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔
سندھ پولیس کورونا

مزید :

صفحہ آخر -