سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 15 جولائی کو طلب کر لیا

سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بھی 16 جولائی کو طلب کر لیا،تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف اکبر ایس بابر نے درخواست دائر کر رکھی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کر رکھی ہے۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -