پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے: اسحاق ڈار

        پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے: اسحاق ڈار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے جس کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) حکومت نے 13 سال میں بلند جی ڈی پی گروتھ، ریکارڈ ریونیو کا حصول، مستحکم پاکستانی کرنسی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے جیسے اہداف حاصل کئے۔ میٹنگ کا اہتمام مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے کیا تھا۔ اپنی پریذنٹیشن میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کے 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی گرکر منفی 0.4 کی سطح پر آگئی، اسی طرح بڑے درجے کی صنعتوں اور سروس سیکٹر کی کارکردگی بھی منفی رہی۔ اس موقع پر بزنس فورم کے ممبران نے موجودہ حکومت کی خراب کارکردگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور دیگر بزنس مینوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -