طارق بشیر چیمہ کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب

  طارق بشیر چیمہ کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی صحتیابی کے لیئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگی ایک خاندان ہیں کسی فرد کی تکلیف سب کی تکلیف ہے اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں امت مسلمہ کے ہر فرد کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین اس موقع پر یا سلام یا سلام کا ورد بھی کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ. نائب صدر کراچی فیصل علی بلوچ، عبدالقیوم زئی، شاہد عباسی، چاچا فقیرا، انور شاہ کشمیری، فرید قریشی، اقبال دہلوی، واصل خان، چوہدری اسلم، اکرم قریشی، مشتاق احمد، محمد زبیر ہاشمی،خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ، حنیف وارثی، ارقم رضا، سہیل قریشی، نواب ہما ٹالپر، لیئق ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ق) کے لیڈران ہی حقیقی جمہوریت کو اجاگر کرتے ہیں حکومت میں ہوتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں طارق بشیر چیمہ ملک کا سرمایہ و سیاسی اثاثہ ہیں اللہ انہیں جلد صحتیاب فرمائے

مزید :

صفحہ آخر -