وفاقی وزرا اپنی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کریں،اسداللہ بھٹو

  وفاقی وزرا اپنی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کریں،اسداللہ بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور خاص (بیورو رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ ملک سیاسی ومعاشی طوربحران کی زد میں ہے،صوبائی اوروفاقی وزراء ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی بجائے عوام کے مسائل حل اورعوام کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں۔موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا،احتساب شروع کرنا ہے تو وزیر اعظم سے شروع کیا جائے، عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئے،سابقہ حکومتوں کی طرح موجود ہ حکومت بھی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپورخاص پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ناظم عمومی محمد دین منصوری، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،مقامی امیرحاجی نور الہی مغل،جنرل سیکرٹری محمد عاصم شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انھوں نے مذید کہا کہ حکومت نے نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں پورے ملک میں بجلی کا بحران ہے پہلے آٹا پھر چینی اور اب پیٹرول کا ایشو ہے وزراء ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے میں مصروف ہیں موجودہ حکومت اتنے اختیارات ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ حکومت چل پائے گی

مزید :

صفحہ آخر -