منڈی فیض آباد، ماں باپ کی 3کم سن بیٹیوں سمیت بلو کی قادر آباد نہر میں کود کر خود کشی

  منڈی فیض آباد، ماں باپ کی 3کم سن بیٹیوں سمیت بلو کی قادر آباد نہر میں کود کر ...

  

منڈی فیض آباد،موڑکھنڈا(نامہ نگاران) میاں بیوی نے تین کمسن بیٹیوں سمیت بلوکی قادرآباد نہر میں کود کرزندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔سلیم پور پکا کا رہائشی فیاض احمد موٹر سائیکل رینٹ پر لے کر بچوں کو شرقپور شریف دربار پر سلا م کرنے کا کہہ کر نکلا۔ریسکیو اہلکار وں کا لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ کی آبادی سلیم پور پکا کارہائشی 35سالہ فیاض نے گزشتہ روز دیگرگھر والوں کو بتایا کی وہ بیوی بچوں کے ہمراہ شرقپور شریف جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے اس نے اڈے سے موٹر سائیکل کرائے پر حاصل کی اور بیوی نیلم بی بی،پانچ سالہ بیٹی رابعہ بی بی،تین سالہ مسکان اور ڈیڑھ سالہ انم بی بی کے ہمراہ شرقپور شریف گیا اور واپسی پر فیاض احمد اپنے اہل خانہ کو بلوکی قادر آباد نہر کے کنارے ٹبی رجادہ کی طرف لے گیاجہاں پہلے فیاض نے پل پر سے نہر میں چھلانگ لگا دی اور بعد میں اس کی بیوی نے کمسن بچیوں کو نہر میں پھینک کر خود بھی نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی ختم کر لی جبکہ فیاض کا کمسن چار سالہ بیٹا گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔بتایا جاتا ہے کہ فیاض احمد ارائیں لاہو ر میں ڈرائیوری کرتا تھا۔ فیاض کے بھائی آصف نے بتایا کہ بظاہر خود کشی کی کوئی وجہ نہ تھی۔ریسکیو1122 اہلکار کشتیوں اور غوطہ خور ٹیموں کے ساتھ لاشیں تلاش کرنے میں مصروف ہیں مگر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے آخری اطلاعات تک کوئی لاش نہ مل سکی ہے۔

خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -