پاکستا ن نے کلائمٹ ایکشن کا ٹارگٹ ڈیڈ لائن ہدف 10سال قبل حاصل کرلیا

        پاکستا ن نے کلائمٹ ایکشن کا ٹارگٹ ڈیڈ لائن ہدف 10سال قبل حاصل کرلیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف کلائمٹ ایکشن میں کامیاب ہو گیا ہے، پاکستان نے کلائمٹ ایکشن کا ٹارگٹ ڈیڈ لائن سے 10سال قبل حاصل کر لیا۔ اقوام متحدہ نے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ 2020کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق ماحولیات سے متعلق اقدامات کا ہدف پاکستان نے ڈیڈ لائن سے دس سال قبل حاصل کیا۔مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے اہم کامیابی سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا، وزیر اعظم نے ماحولیاتی چیلنج کا ٹارگٹ بروقت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کلائمٹ ایکشن

مزید :

صفحہ آخر -