کراچی،ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے

  کراچی،ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کہ بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20جولائی کے بعد متوقع ہے،شہر میں 24یا 25جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں باقاعدہ طور پر بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ تاہم حالیہ موسم کی وجہ بحیرہ عرب سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے بادل ہیں۔سردار سرفرازنے بتایاکہ شہر میں مون سون کا دوسرا سسٹم 17 جولائی سے داخل ہوگا جبکہ موجودہ سلسلے کے تحت آئندہ دو سے تین روز تک صبح اور رات ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔گزشتہ شب سے شاہراہ فیصل، محمود آباد، بہادرآباد سرجانی، ملیر، خداداد کالونی، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس، کلفٹن اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ رات سے اب تک سرجانی میں 2.4ملی میٹر، بحریہ ٹاؤن میں 2ملی میٹر، پی اے ایف فیصل اور صدر میں 1ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ میں 0.2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد اور شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد ہوا کی رفتار 18 سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چلتی رہیں۔کراچی میں پیر کی صبح ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، صدر، گرومندر،شارع فیصل اور پی ای سی ایچ ایس سمیت دیگرعلاقوں ہلکی بارش کے بعد حبس کی کیفیت کچھ کم ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20جولائی کے بعد متوقع ہے،شہر میں 24یا 25جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے کہاہے کہ بارش اور بوندا باندی کے بعد شاہراہوں پر پھسلن ہے، موٹر سائیکل سوار حادثے سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ گاڑی والے حضرات اپنی لائن میں رہ کر سفر کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ کارساز،صدر پارکنگ پلازہ،حسن اسکوائر اور راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کا دباو ہے، عملہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -