جامعہ کراچی شعبہ کرمنالوجی میں چوری تشویشناک ہے،محمد فیصل

جامعہ کراچی شعبہ کرمنالوجی میں چوری تشویشناک ہے،محمد فیصل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کریڈ و ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر سماجی رہنما محمد فیصل نے جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں ہونے والی چوری کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزم سے مکمل تحقیقات چوری کرکے پس پردہ محرکات سامنے لائے جائیں۔پیرکو جاری بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ جامعہ شعبہ کرمنالوجی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ یونیورسٹی کا ایک سابق طالب علم شعبے کے مقالہ جات،ملٹی میڈیا، پروجیکٹ اور امتحانی نتائج اور اٹینڈنس شیٹ تک چوری کرکے لے گیا۔انہوں نے کہا کہ کہ کرمنالوجی شعبے کا بنیادی مقصد ہی تشدد کو ختم کرنا، اس بارے میں آگاہی دینا اور لوگوں کو کرپشن اور کرائم کے حوالے سے باخبر رکھنا ہے اور اگر اس شعبے میں ہی اس طرح کی وارداتیں ہوں گی تو اس کئی سوالات جنم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ کرمنالوجی کے سربراہ غلام محمد برفت نے انکشاف کیا تھا کہ پہلے بھی گروپ کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، ان لوگوں کے اپنے کچھ مقاصد ہوتے ہیں، یہ لوگ تشدد، دہشت گردی اور کرپشن کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جائے۔محمد فیصل نے کہا کہ غلام محمد برفت کے خدشات درست ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ گرفتار ملزم سے سائٹیفک بنیادوں پر تفتیش کی جائے اور اس واردات میں موجودتمام پس پردہ محرکات سامنے لائے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -