اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے،راجہ اظہر

  اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے،راجہ اظہر

  

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کراچی میں ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر گاڑیاں چھینے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پولیس کی بھاری نفری کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں سی پی ایل سی کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 30 دنوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ماہ جون میں 125 گاڑیاں 2979 موٹر سائیکل چوری اور چھینی گئیں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز شہریوں کو موبائل فون اور بے جان اشیاء کے لیے زندگیوں سے محروم کررہے ہیں شہر میں بڑھتے ہوئے فائرنگ اور ڈکیتی کے واقعات سے عوام خوفزدہ ہیں پولیس کی کارکردگی پر کوئی شعبہ نہیں مگر عوام کے قیمتی جان و مال کا ضیاع بھی انتہائی افسوسناک ہے

مزید :

صفحہ آخر -