افسران ٹیکس کی ریکوری میں تیزی لائیں،ندیم حیدر

افسران ٹیکس کی ریکوری میں تیزی لائیں،ندیم حیدر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ وسطی میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکسز ندیم حیدر نے بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے ٹیکس ڈپاریمنٹ کے افسران کو ٹیکس کی ریکوری میں تیزی اور بہتری لانے کی ہدایت کردی۔ بلدیہ وسطی میں ٹیکس کی شرح میں اضافے سے مالی مشکلات میں کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے ندیم حیدر نے اپنے ماتحت افسران سے کہا کہ بلدیہ وسطی کی ترقی میں آپ افسران کا بڑا کردار ہے اگر ٹیکس ریکوری میں اضافہ ہوگا تو بلدیہ وسطی میں مالی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -