حافظ صلاح الدین یوسف کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالم اسلام کی عظیم شخصیت معروف مفسرِ قرآن، محقق و بزرگ عالمِ دین، مصنف کتبِ کثیرہ، امام العصر، مشفق استاذ و مربی سابق مشیر وفاقی شرعی عدالت،علامہ حافظ صلاح الدین یوسف انتقال فرما گئے۔ امیرجماعت غربااہلحدیث مولاناعبدالرحمن سلفی، شیخ الحدیث مولانامحمود احمدحسن، مولاناپروفیسرحافظ محمدسلفی، مولاناعبدالعزیز نورستانی،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی،مولانااسحاق شاہد،سیدعبیداللہ،حشمت اللہ صدیقی، مولانامفتی عبدالحنان سامرودی،مولانامفتی عبدالوکیل ناصر، عمران احمدسلفی، مولانازاہدہاشمی الازہری،مولانامفتی صہیب شاہد، مولانامفتی منورزکی،مولاناسیدعبدالرحیم شاہ، مولاناابرھیم جوناگڑھی، فیصل سلفی،مولانافضل ربی، مولانامحمداحمدنجیب، قاضی عبدالسمیع،مولانافضل جلال مولاناحافظ اویس مدنی، مولاناقاری مصدق الامین،مولانایوسف نعیم، مولاناطاہربندہانی ودیگرعلمااہلحدیث نے دنیائے اسلام کے عظیم اسکالر، محقق، مفسرقرآن علامہ حافظ صلاح الدین حافظ صلاح الدین یوسف کے انتقال پردلی تعزیت کااظہار کرتے ہویئے کہا ہیکہ اہل علم کااٹھ جاناامت مسلمہ کے لیے شدید صدمہ کاباعث ہے۔