دودھ کی قیمت میں اضافہ ظلم کے مترادف ہے، صادق شیخ

  دودھ کی قیمت میں اضافہ ظلم کے مترادف ہے، صادق شیخ

  

کراچی (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت 94 روپے سے 120 روپے لیٹر فروخت کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں دودھ کی قیمت میں اضافہ غریبوں سے جینے کاحق چھینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام پہلے ہی کررونا وائرس کی وبا کے باعث دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے صادق شیخ نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کیوجہ سے سندھ حکومت اور کمشنر کراچی کی ایما پر دودھ کی دکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ دکانداروں کا موقف ہے کہ ڈیری فارمرز سے دودھ مہنگا آرہا ہے اسکو کنٹرول کیا جائے دودھ مہنگا بیچنے کے سبب دوکاندار اور گاہگوں میں جھگڑا معمول بن گیا ہے حکومت سندھ خواب غفلت سے بیدار ہو عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اور دودھ کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے ٹھوس اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

مزید :

صفحہ آخر -