کورونا کے باعث غیر یقینی صورتحال کا سامنا، آئندہ سا ل پاکستان سمیت خطے میں جی ڈی پی کی شرح نمو 1.8فیصد رہنے کا امکان: آئی ایم ایف

کورونا کے باعث غیر یقینی صورتحال کا سامنا، آئندہ سا ل پاکستان سمیت خطے میں جی ...

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریجنل اکنامک آؤٹ لْک (مستقبل کا علاقائی معاشی منظر نامہ) رپورٹ جاری کردی ہے جس میں آئندہ سال پاکستان سمیت خطے کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معاشی غیریقینی صورت حال کا سامنا ہے جس کے باعث پاکستان سمیت خطے کی جی ڈی پی کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 4.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے شرح سود میں بھی کمی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولیوں کو معطل کیا گیا جب کہ کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے گیس اور بجلی بلوں کی وصولیاں روکی گئی ہیں۔

آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -