سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، عیدالاضحی پر عوام کو احتیاط کرنا ہو گی: عمران خان

    سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، عیدالاضحی پر عوام کو احتیاط ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اہم قومی امور پر ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی متوقع اے پی سی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 پر حکومتی حکمت عملی بھی اجلاس میں زیر بحث آئی۔وزیراعظم کا اس موقع پر کہناتھاکہ عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی کامیاب حکمت عملی کی دنیا بھی معترف ہے۔وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں ۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی اور اس دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کے نئے پروگرام "احساس نشوونما" کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں "احساس نشوونما " پروگرام کا آغاز کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس کیش پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -