وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے (آج) منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،کابینہ اجلاس دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، کئی وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر کورونا کا پھیلاو روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،اجلاس میں وفاقی کابینہ کے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس کے ڈائریکٹر جنرل کی تقری کی منظوری دے گی،کابینہ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کے ڈی جی کی تقری کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس، اور ایکریڈیٹیشن کونسل کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ 21 کے برابر ہوگی،تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -