کورونا وائرس کا بحران بد سے بدتر ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کا بحران بد سے بدتر ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ایدھانوم نے متعدد ممالک کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بنیادی اقدامات پر عمل نہیں کیا گیا تو یہ وبا پھیلتی جائے گی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیدروس ایدھانوم نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے مرکز میں آن لائن نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ 'میں دوٹوک کہوں گا کہ کئی ممالک غلط سمت میں جارہے ہیں اور وائرس بدستور شہریوں کا دشمن نمبر ایک ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'اگربنیادی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو یہ وبا پھیلتی جائے گی اور یہ بد سے بدتر اور بدترین بن جائے گی'۔

عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -