کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے کا دن اب زیادہ دورنہیں: فیاض چوہان

    کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے کا دن اب زیادہ دورنہیں: فیاض چوہان

  

لاہور(این این آئی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب آنیوالی نسلیں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گی۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہا ن نے یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیرہ جولائی انتیس سو اکتیس کو بائیس بہادر اور غیور کشمیریوں کی قربانی کی یاد آج تک سب کے دلوں میں تازہ ہے۔ اذان مکمل کرنے کیلئے 22 شہدا کے جسموں سے گرا خون کا ہر قطرہ آج بھی جدوجہدِ آزادی کو تازہ رکھے ہوئے ہے۔آج بھی غیور کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف سینہ سپر کھڑے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -