پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15جولائی سے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان

    پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15جولائی سے واہگہ بارڈر کھولنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت افغانستان کی خصوصی درخواست اور افغانستان کو ٹرانزٹ ٹرید کی سہولت دینے کے لئے پاکستان نے 15 جولائی 2020 سے واہگہ بارڈر کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، افغان برآمدات کی بحالی کے سلسلے میں کورونا وبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیاجائے گا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس اقدام سے پاکستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ (اے۔پی۔ٹی۔ٹی۔اے) کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ پاکستان نے کورونا وبا سے پہلے کی طرح دو طرفہ تجارت اور افغان تجارتی راہداری کے لئے تمام کرسنگ ٹرمینلز بحال کردئیے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اے،پی،ٹی،ٹی،اے کے تحت افغانستان کے لئے ٹرانزٹ ٹرید کی سہولت کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہے۔
واہگہ بارڈر

مزید :

صفحہ اول -