تھنک ٹینک پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس،ممبران کو ذمہ داریاں تفویض

تھنک ٹینک پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس،ممبران کو ذمہ داریاں تفویض

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تھنک ٹینک برائے پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس پیر کی صبح وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کی صدارت میں وزارت توانائی پٹرولیم ڈو یژ ن میں منعقد ہوا۔ تھنک ٹینک میں توانائی کے شعبے کے نامور ماہرین و پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ فورم میں ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن، آئل سیکٹر کی قیمتوں میں بہتری، آئل ڈپو کیلئے آٹومیشن سسٹم متعارف کروانے اور ایل پی جی سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تھنک ٹینک فورم نے آئل قیمتوں کے طریقہ کار میں بہتری، آئل مارکیٹ کو ڈی-ریگولیٹ کرنے، ریٹیل، پیٹرول پمپو ں کے لائسنس سازی و دیگر مسائل اور آئل ڈاؤن سٹریم کے شعبے میں ریفائنریوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر، معا و ن خصوصی ندیم بابر نے تھنک ٹینک کے ممبران کو یہ ذمہ داریاں تفویض کیں کہ وہ آئل ڈپو کیلئے رئیل ٹائم کے اعداد و شمار کو جمع، آئل ریفا ئنر یز کو اپ گریڈ کرنے اور ڈی ریگولیٹ تیل مارکیٹ کی ممکنہ ڈ ھا نچے کیلئے ٹیکنالوجی اور آٹومیشن سسٹم کے استعمال سے متعلق ورکنگ پیپرز مہیا کریں اور ممبران اپنی سفارشات میں آئل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کیساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اصولوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ معاون خصوصی نے اگلی تھنک ٹینک میٹنگ میں ایل پی جی سیکٹر میں اصلاحات پیش کی جائیں گے۔

تھنک ٹینک

مزید :

صفحہ اول -