روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی چیئرپرسن منتخب

روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی چیئرپرسن منتخب

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13جولائی 2020ء کو کمپنی ہیڈ آفس میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں محترمہ روحی رئیس خان کو سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرپرسن منتخب کرلیا۔ واضح رہے 3جولائی کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں گیارہ ڈائریکٹرز منتخب ہوئے تھے۔ نو منتخب ڈائریکٹرز نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں محترمہ روحی رئیس خان کو تین سال کی مدت کیلئے چیئرپرسن منتخب کرلیا۔ اس سے قبل روحی رئیس نومبر2019ء میں سیددلاور عباس کے انتقال کے بعد سوئی ناردرن گیس کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں۔ان کو سوئی ناردرن بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اس سے پہلے وہ پکک اور لاہورسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی بھی پہلی خاتون ڈائریکٹر رہنے کے علاوہ چند مالیاتی اداروں کی پہلی خاتون سربراہ رہ چکی ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے ایم بی اے اور پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات اور ریاضی میں گریجویشن ڈگری کی حامل روحی رئیس خان کو مختلف مالیاتی اداروں کے بورڈز میں ڈائریکٹرشپ کے علاوہ بحیثیت چیف ایگزیکٹو،چیف آپریٹنگ آفیسر،مختلف سینئر انتظامی عہدوں پر پندرہ برس سے زائد عرصے کا تجربہ حاصل ہے۔اس کے علاوہ انہیں مالیاتی شعبے میں 35برس سے زائد کا تجربہ ہے جس کی وجہ سے مختلف صنعتی شعبوں کیساتھ ان کا گہرا تعلق رہا ہے،روحی رئیس خان لیزنگ، ہاؤسنگ اور بینکنگ کے شعبوں میں مختلف بورڈ زکی بھی نمائندگی کرچکی ہیں۔وہ گروپ ہیڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے مختلف اداروں میں سینئر انتظامی پوزیشنز پر بھی ذمہ داریاں اداکرچکی ہیں۔ روحی خان 2011-2012 کے دوران زرعی ترقیاتی بینک کی قائم مقام صدر بھی رہی ہیں۔ پیشہ وارانہ اعتبار سے روحی رئیس خان انتظامی اور بورڈ معاملات کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

روحی رئیس

مزید :

صفحہ اول -