عزیر بلوچ پی ٹی آئی کا حصہ رہا، عمران خان کو علم تھا: حبیب جان کا دعویٰ

    عزیر بلوچ پی ٹی آئی کا حصہ رہا، عمران خان کو علم تھا: حبیب جان کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے۔ عمران خان کو ہر چیز کو علم تھا۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لندن میں نعیم الحق سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ فیصل واوڈا ٹیلی فون پر بات کرتے رہے، اس کے علاوہ موجودہ گورنر سندھ سے بھی رابطہ رہا، مگر اب وہ یہ باتیں تسلیم نہیں کرتے۔حبیب جان بلوچ کے دنیا نیوز کے پروگرام‘’آن دی فرنٹ”میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن میں جب بلایا گیا تو ساری تفصیلات دونگا۔ عزیر بلوچ تحریک انصاف کا حصہ تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ جلسے اور دھرنوں کے عادی نہیں تھے۔ عمران خان کے جلسے میں عزیر بلوچ کے لوگ لیاری اور ملیر سے لوگ جاتے تھے۔ عمران خان کو ہر چیز کا علم تھا کہ جلسوں میں کون لوگ آتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں فیصل واوڈا اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پوچھ لیا جائے۔ فیصل واوڈا لیاری کے لوگوں کو بریانی کے ڈبے بھی دیتے تھے۔ عبدالشکور کی سپورٹ میں عزیر بلوچ کی ٹیم زیادہ تھی۔ اگر عبدالشکور انکارکریں گے تو میں ثبوت بھی دونگا۔

ح

مزید :

صفحہ اول -