کالعدم افراد کے بینک اثاثے غیر منجمد نہیں کئے،ترجمان دفتر خارجہ

  کالعدم افراد کے بینک اثاثے غیر منجمد نہیں کئے،ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کالعدم شخصیات کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہااقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم قرار دئے گئے افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کئے۔ ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے جن کالعدم شخصیات پر بینک اثاثوں سمیت لگائی گئی پابندیاں برقرار ہیں۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل 1267 پابندی کمیٹی نے 2019 میں ان شخصیات کو بنیادی اخراجات کی چھوٹ دی تھی۔ ترجمان کیمطابق اقوام متحدہ کمیٹی کی طرف سے یہ نرمی روزمرہ کے اخراجات کیلئے ہے۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے قانون کے مطابق مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 12 جولائی کو انگریزی اخبار نے اس حوالے سے غلط خبر نشر کی۔
دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -