کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا،اسد عمر

  کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا،اسد عمر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو وارننگ دے دی۔ایک انٹرویو کے دوران اسد عمر نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ شہریوں کی جائز ضروریات پوری نہ ہوں اور وفاق دیکھتا رہے، کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنی نے اپنا کام نہ کیا تو وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، کے الیکٹرک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج نیپرا کو خط لکھ رہے ہیں جس کے بعد بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کو صارفین کے پیسے واپس کرنے پڑیں گے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -