جسٹس فائز عیسیٰ کیس، سفارشات کا دوسرا حصہ سپریم کورٹ میں جمع

  جسٹس فائز عیسیٰ کیس، سفارشات کا دوسرا حصہ سپریم کورٹ میں جمع

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کے وکیل فروغ نسیم نے تحریری سفارشات کا دوسرا حصہ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ فروغ نسیم کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات 108 صفحات پر مشتمل ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کیس مختصر فیصلہ سناتے وقت وفاق کے وکیل کو تفصیلی فیصلے سے قبل اپنی سفارشات دینے کا حکم دیا تھا۔ جس پر وفاق کے وکیل نے دو مرحلوں میں اپنی سفارشات عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی ہیں۔

جسٹس فائز عیسیٰ کیس

مزید :

صفحہ اول -