کراچی:گورنرسندھ سے جرمن قونصل کی الوداعی ملاقات

  کراچی:گورنرسندھ سے جرمن قونصل کی الوداعی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل یوجن ولفارتھ نے گورنرہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک جرمنی اقتصادی تعاون،صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے یوجن ولفارتھ کی پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات سے پاک جرمن دوطرفہ تعلقات نے نئی جہت حاصل کی،صوبہ کی عوام یوجن ولفارتھ کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جرمنی تعلقات میں بہتری کے لئے آپ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں آپ کی مزید کامیابی کے لئے میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ کو ہمیشہ صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر آمادہ پایا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی ہے ملک کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحو ل موجود ہے،صحت،تعلیم،زراعت اور دیگر شعبوں میں جرمن سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ملاقات میں یوجن ولفارتھ نے کہا کہ کراچی سے خوشگوار یادیں لے کر جارہا ہوں اپنے فرائض کی ادائیگی میں آپ کے تعاون کا مشکور ہوں۔ یاد رہے کہ یوجن ولفارتھ کو یوراگوئے میں جرمنی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -