کار انداز کی جانب سے مالی سہولت کی فراہمی کیلئے وومن وینچرز کا آغاز

کار انداز کی جانب سے مالی سہولت کی فراہمی کیلئے وومن وینچرز کا آغاز

  

لاہور (پ ر) کار انداز پاکستان نے برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کے تعاون سے کاروباری خواتین کی مالی سہولت تک رسائی بہتر بنانے کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ ”وومن وینچرز“ کے عنوان سے یہ نیا اقدام سال بھر کے دوران خواتین کے زیر اہتمام یا ان کی زیر ملکیت کاروباروں سے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دے گا۔ وومن وینچر کار انداز کے اس سے قبل شروع کئے گئے آزمائشی پروگرام وومن انٹررینیور شپ چیلنج (WEC) سے وجود میں آیا جو مسلسل تین سال تک کامیابی سے چلتا رہا اور خواتین کی زیر قیادت چلنے والے 18 کاروباروں میں 340 ملین روپے تک کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ ان کاروباروں کے لئے 700 ملین روپے کی آمدن حاصل کی اور 900 سے زائد ملازمتوں میں مدد بھی فراہم کی۔ وومن وینچرز کے حوالے سے خواتین کی بڑی تعداد کی خدمات اور مارکیٹ کے اس طبقہ کی مدد کرنے والے ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے کار انداز انوسٹرز اور مارکیٹ ڈویلپرز کے ساتھ شراکت داری میں داخل ہوگا۔ پائپ لائن شیئرنگ یا مشترکہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے تسلیم شدہ ادارہ جاتی شراکت دار وومن وینچر کا حصہ بننے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس وقت فاطمہ وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گوبی پارٹنرز کا ایک مشترکہ وینچر فاطمہ گوبی وینچرز، سوشل انوویشن لیب اور ٹیلی نار ولاسٹی نے وومن وینچر پروگرام سے متعلق کار انداز کے ساتھ پہلے ہی شراکت داری کر رکھی ہے۔

وومن وینچرز تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباروں کے لئے ہے اور درخواست گذار ملک میں کسی بھی جگہ سے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسے کاروبار جن میں کم از کم 51 فیصد یا اکثریت خواتین پر مشتمل ہوں اور ان کے انتظامیہ اُمور میں خوا تین کا براہ راست کردار ہے ایسے کاروباری حضرات وومن وینچرز فنانسنگ کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں اور کاروبار کی کم از کم تین سالہ آپریشنل ہسٹری اور گزشتہ بارہ ماہ کے دوران 5 ملین روپے کی کم از کم آمدن (سیلز) ہونی چاہئے۔ غیر معمولی صورتحال میں تین سال سے کم مدت کی آپریشنل ہسٹری والے کاروبار کی درخواست پر بھی غور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس کی آمدن کافی ہو اور ترقی کی اعلیٰ صلاحیت کا حامل ہو۔ وومن وینچرز کے بارے میں مزید تفصیلات https://wv.karandaaz.com.pk سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -