پہلے ڈیجیٹل فٹنس نیٹ ورک Creators One Fitness کا آغا ز

  پہلے ڈیجیٹل فٹنس نیٹ ورک Creators One Fitness کا آغا ز

  

لاہور(پ ر) ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں جدت پرمبنی قیادت کے عزم کے ساتھ ڈاٹ ریپبلک میڈیا نے Alchemists کے اشتراک سے پاکستان میں منفرد نوعیت کے پہلے ڈیجیٹل فٹنس نیٹ ورک Creators One Fitness کا آغا ز کردیا گیاجو عوام کومختلف نوع کی رہنمائی اور تربیت فراہم کرے گا۔Creators One Fitness میں ماہرانہ رہنمائی اور تربیت کی تخلیق کیلئے صف اوّل کے انسٹرکٹرز، فٹنس ٹرینرز اور ماہرین صحت ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہیں جو بہترین فٹنس اور غذائیت سے متعلق مواد مہیاکریں گے۔یہ پلیٹ فارم niche-oriented حقیقی مواد فراہم کرتا ہے جو خاص طور پر افراد کی ضرور ت کے مطابق تیا ر کیا گیا ہے جس میں فٹنس اور غذائیت کے شعبہ سے لے کر آن لائن ورک آؤٹس، تندرستی کے مواد اور صحت مندزندگی کیلئے ٹپس اور ٹیکنیک شامل ہیں۔یہ پروگرام COVID-19 کے عالمی بحران میں درپیش مشکلات کے دوران میں لوگوں کو صحت مند اور متحرک رکھنے کے نظرئیے سے مرتب کیا گیاہے۔ اب جبکہ دنیا کی اکثریت کوگھروں میں رہنے کا پابند کیا گیاہ توان کی قوت مدافعت کو بڑھانے اور ان کی ذہنی وجسمانی صحت کی بہتری کیلئے صحت اور فٹنس کی مشق کوانتہائی ضروری مانا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -