عالمی یوم آبادی“ کے موقع پر آگاہی کے پروگراموں کا انعقاد

عالمی یوم آبادی“ کے موقع پر آگاہی کے پروگراموں کا انعقاد

  

کراچی(پ ر)”عالمی یوم آبادی(World Population Day)“ کے سلسلے میں گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (جی ایس ایم)کے زیر اہتمام متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن کا مقصد آباد ی میں غیر معمولی اضافے سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی چیلنجوں کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر معلومات پر مبنی ایونٹس منعقد کیے گئے جن میں جی ایس ایم کے یو ٹیوب چینل کے ذریعے سروس پروائیڈرز‘ انگیجمنٹ پروگرام اور سروس پروائیڈرز‘ سیفٹی پروگرام شامل تھے۔سروس پروائیڈرز‘ انگیجمنٹ پروگرام (ServiceProviders' Engagement Program)میں شرکاء کو مختلف بیماریوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی گئیں جن میں خصوصی توجہ نویل کورونا وائرس (Novel Coronavirus) سے پھیلنے والی بیماری تھی۔ اِن معلومات میں وباء پر قابو پانے کے لیے احتیاطی اقدامات کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں۔ گرین اسٹار کی جانب سے سائنسی، طبی اور خاندانی صحت کے بارے میں بھی لائیو تربیتی سیشنز کی ایک سیریز کی گئی جن میں بچوں کی پیدائش کے دوران مؤثر وقفہ، ماں اور بچے کی صحت، اسقاط حمل کے بعد دیکھ بھال، غیر محفوظ اسقاط حمل میں کمی، حمل اور خون کی کمی، خواتین میں غذائی تقاضے اور وباء کے دوران ذہنی صحت جیسے موضوعات شامل تھے۔اِن سرگرمیوں میں پاکستان بھر سے ماہرین نے شرکت کی اور کووڈ19- (COVID-19)کی دنیا میں، طبی مشقوں کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے اپنے قیمتی تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اِس موقع پر سروس پروئیڈرز کو بھی دعوت دی گئی کہ وہ جواب حاصل کرنے اور زچگی کے شعبے میں اہم فکری رہنماؤں (Key Opinion Leaders: KOLs) سے بات چیت کرنے اور سیکھنے کے مواقع تک رسائی کے لیے لنک استعمال کریں۔چونکہ کووڈ19-نے، دنیا بھر میں، عالمی منظر نامہ اور طرز زندگی تبدیل کر دیا ہے، یہ بات بہت اہم ہوگئی ہے کہ تحفظ کو اوّلین ترجیح دی جائے۔ا

س مقصد کے لیے سروس پروائیڈرز‘ سیفٹی پروگرام (Service Prodivers' Safety Program)ترتیب دیا گیا تھا جس میں ایسے اہم طبی پیشہ ور افراد نے شرکت کی جو اپنے کلینکس پر، ایسے وقت میں بھی،خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بے لوث خدمات انجام دے رہے تھے، جب خود اُن کی زندگی کو خطرہ درپیش تھا۔اس پروگرام کا ابتدائی مقصد فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو تحفظ کے انتخاب کے لیے ترغیب فراہم کرنا اور اسی کے ساتھ معاشرے کی خدمت کرنا تھا۔ اس کا تصور اپنے سروس پروائیڈرز کی قیمتی جانوں کی حفاظت کرنا تھا۔

مزید :

کامرس -