حدیقہ کا تْرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت

حدیقہ کا تْرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تْرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تْرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا ہے جس میں اْنہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔حدیقہ کیانی اور تْرک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اْردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہے۔اِس گانے کو حدیقہ کیانی نے ابھی تک اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ نہیں کیا ہے۔

بلکہ گانا ’کشمیر سیویتاس‘ نامی یوٹیوب چینل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں گانے کی لنک شیئر کی ہے۔

مزید :

کلچر -