عید قربان، فلموں کی نمائش نہ ہونے کا دکھ ہے، فنکار

عید قربان، فلموں کی نمائش نہ ہونے کا دکھ ہے، فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ عید قربان کے موقع پر پاکستانی فلموں کی نمائش ممکن نظر نہیں آرہی جس پر دکھ ہے کیونکہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ فلم کراچی یا لاہور کی نہیں ہوتی وہ صرف اور صرف پاکستان کی ہوتی ہے خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی جویریہ سعود اورماریہ واسطی نے کہا کہ ہم لوگوں میں دنیا کی دوسری قوموں کے مقابلہ میں جذبہ حب الوطنی کم نہیں ہے لیکن ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی خاطر ہم لوگ ہر حد سے گذر جاتے ہیں۔فلمی صنعت کی تباہی کے ذمہ دار مفاد پرست اور ابن الوقت لوگ ہیں جن کی وجہ سے انڈسٹری کو بہت نقصان ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -