اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکارہ عاصم اظہر کے راستے جدا

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکارہ عاصم اظہر کے راستے جدا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکارہ عاصم اظہر کے راستے جدا ہوں گے، اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے اپنے تعلقات کے بارے میں خاموشی توڑ دی گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ نظر آئے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں۔ دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر متعدد انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔ عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ کے چاہنے والوں کو اب بس ان کی شادی کا ہی انتظار تھا لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر نے لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

ہانیہ عامر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں جس دوران آئمہ نے عاصم اور ہانیہ کے تعلقات سے متعلق سوال کیا۔ سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں اداکارہ نے کہا کہ‘عاصم اظہر اور میں بہت اچھے دوست ہیں اور حال ہی میں، میں اس کے گانے کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے حاضر ہیں‘۔ ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے حوالے سے میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -