بشری انصاری کے معافی مانگنے پرلبنی فریاد کا سوشل میڈیا پرویڈیو پیغام

بشری انصاری کے معافی مانگنے پرلبنی فریاد کا سوشل میڈیا پرویڈیو پیغام

  

لاہور(فلم رپورٹر) بشری انصاری کے معافی مانگنے پر اماں ”لبنی فریاد“ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ بشریٰ جی مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ نے اپنی غلطی قبول کرلی۔انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا کہ میں نے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں لیکن میں اس پر کیسے یقین کرسکتی ہوں بہت سارے لوگوں اور ڈاکٹروں نے جو اس وقت سخت محنت کر رہے ہیں نے میری تعریف کی اور وہ میرے کام کو تناؤ سے نجات کے طور پر ایک تفریح کے طور پر پسند کیا ہے،میری زبان کسی کے لئے سخت نہیں ہے۔

میں بس ایک پرمزاح طریقے سے تنقید کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں بولتی ہوں جیسے ماں اپنے گھر میں کرتی ہے، میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتی ہوں، لیکن پھر بھی کسی ہدایت کار یا مصنف کو میری طرف سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

مزید :

کلچر -