نیاز حسین لکھویرا کی کرشن لال بھیل کے لواحقین سے ملاقات

نیاز حسین لکھویرا کی کرشن لال بھیل کے لواحقین سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)کو آرڈی نیٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نیاز حسین لکھویرا نے رحیم یار خان میں معروف چولستانی فنکار آنجہانی کرشن لال بھیل کے لواحقین سے ملاقات کی اور کرشن لال کی اس دنیا سے روانگی پر ان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کا پیغام بھی پہنچایا جس میں کہا گیا تھا کہ کرشن لال بھیل نے چولستانی موسیقی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کا جاسکتا وہ ایک بہت بڑے فنکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے ان کی فن کے لئے کی گئیں کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، الحمرا نے ہمیشہ چولستانی فنکاروں اور موسیقی کی سرپرستی کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر گوروسکھ دیوجی،دتو لال بھیل اور کرشن لال کے بیٹے شمبو لال بھی موجود تھے۔بعدا زاں نیاز حسین لکھویرا چولستانی فنکاروں کے ہمراہ چولستان کے تاریخی مقام پتن منارا گئے جہاں کرشن لال بھیل سپرد خاک ہیں۔فنکاروں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ آنجہانی کے فن کو آگے بڑھائیں گے۔گورودسکھ دیوجی نے مہمان کو اپنی کتابیں بھی پیش کیں۔

مزید :

کلچر -